پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،21مئی 2021
11:21 AM, 21 May, 2021
ملک بھر میں آج سرکاری طور پر یوم فلسطین منایا جارہا ہے، غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں، لبرٹی چوک لاہور میں پنجاب حکومت اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی، خواتین، بچے بوڑھے اور مختلف اداروں کے ملازمین کی شرکت۔فلسطین کے معاملے پر قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن متحد، شہباز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کرنے کا اعلان، حکومت نے اپوزیشن لیڈر کی پیشکش کو قبول کرلیا، گزشتہ روز ایوان میں فلسطین پر مظالم کے حوالے سے قرارداد منظور کی گئی تھی۔اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوگئی، پاکستانی وقت کے مطابق عملدرآمد کا آغاز آج صبح 4 بجے سے ہوگیا، فلسطین کے مختلف شہروں میں جشن کا سماں،، نوجوان پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے، آزادی کے حق میں نعرے، پاکستان کا جنگ بندی علان کا خیر مقدم، شاہ محمود قریشی نے کہا یہ اجتماعی اور متحد عمل کی طاقت کا نتیجہ ہے، دعا ہے جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو، غزہ پر 11 دن تک دہشت گرد اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 65 بچوں سمیت 232 فلسطینی شہید ہوئے۔امریکی صدر کی ایک بار پھر اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان، جنگ بندی کے اعلان کا بھی خیرمقدم کیا، کہا اسرائیل اور فلسطین دونوں کو امن سے رہنے کا حق حاصل ہے، جنگ بندی مستقل امن کی جانب پیش رفت کا حقیقی موقع ہے، غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گےپاکستان کا فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی فوج تعینات کرنے کا مطالبہ، وزیر خارجہ نے کہا اگر سلامتی کونسل تجویز سے اتفاق نہیں کرتی تو اتفاق کرنے والوں کا اتحاد قائم کیا جا سکتا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہو گئیاقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطینی وزیر خارجہ سانحات کی تفصیل بتاتے آبدیدہ ہو گئے، کہا غزہ کی سوزی نیند سے اٹھی تو والدہ شہید ہو چکی تھی، شیخ جرہ کی سمیرا کا گھر برباد ہو گیا، سائکل چلانے کے شوقین محمد کو جیل میں قید کر دیا گیا، فلسطینی وزیر خارجہ کا خطاب شروع ہوتے ہی اسرائیلی ایلجی اجلاس سے واک آّوٹ کر گئے۔۔۔۔