اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کو ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل کر لیا گیا.
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں آج ایمیزون نے کنفرم کر دیا کہ پاکستان کو ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل کیا جا چکا ہے، ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل ہونا ہماری ای کامرس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوان مرد و خواتین کے لیے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔
اس سے قبل ایمیزون انٹرنیشنل سیلر سروسز کے نائب صدر ایرک بروسارڈ نے کہا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہیں کہ آج سے پاکستانی تاجر ایمیزون پر فروخت کرنے کے اہل ہیں۔