پی ٹی آئی کی ایم این اے فوزیہ بہرام کی گاڑی الٹ گئی

01:36 PM, 21 May, 2021

احمد علی
چکوال (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے فوزیہ بہرام کی گاڑی کو حادثہ، خود محفوظ رہیں، معمولی چوٹیں آئیں۔تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام کی گاڑی چکری انٹرچینج کے قریب الٹ گئی۔ فوزیہ بہرام حادثے میں محفوظ رہیں۔ ان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ رکن قومی اسمبلی اسلام آباد سے چکوال آرہی تھیں جب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ فوزیہ بہرام اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ تھیں۔ وہ سابق ممبر پنجاب اسمبلی بھی ہیں۔ 2015 میں انھوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کر لی۔
مزیدخبریں