مردان: غیرت کے نام پر تین قتل

03:07 PM, 21 May, 2021

احمد علی
مردان (پبلک نیوز) تھانہ طورو کی حدود خاؤ کلی میں غیرت کے نام پر تین قتل کر دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق غیرت کے نام پر تہرے قتل کی واردات سامنے آئی ہے جس میں ملزمان صدام، نعمت، معراج پسران رحمت نے فائرنگ کر کے بہن سمت دو چچازاد بھائیوں کو قتل کر دیا۔قتل ہونے والے میں اشتیاق اور وقاص پسران راحت شامل ہیں۔ صدام، نعمت اور معراج کو بہن کے ساتھ تعلقات کا شبہ تھا جس پر انھوں نے فائرنگ کرتے ہوئے اشتیاق اور وقاص کو قتل کر دیا۔
مزیدخبریں