پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں میں کون کون سے بڑے کھلاڑی نہیں ہوں گے؟

03:42 PM, 21 May, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) چھٹے ایڈیشن کے لیے حوالے سے شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔ کرکٹ شائقین میں کل اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب پی ایس ایل 6 کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کی خبریں چلیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے بھی لیگ متاثر ہوئی اور اس حد تک ہوئی کہ ملتوی کرنا پڑی، اب اس وبا کی وجہ سے کئی بڑے بڑے کھلاڑی لیگ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن، بیٹسمین تمیم اقبال اور محمد اللہ ریاد پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی شرکت کا بھی امکان نہیں ہے۔ جنوبی افریقہ کے جارج لنڈی، آسٹریلیا کے جوبرنز اور بین کٹنگ بھی ممکنہ طور پر لیگ کے باقی میچوں میں نہیں ہوں گے۔یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے تمام فرنچائز مالکان کو اجازت دی گئی ہے کہ ہر ٹیم میں اٹھارہ کی جگہ بیس کھلاڑی رکھیں یعنی دو کھلاڑی اضافی رکھنے کی اجازت ہو گی۔
مزیدخبریں