پنجاب کے 11 اضلاع میں سکول 24 مئی سے کھولنے کا فیصلہ

05:00 PM, 21 May, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) پنجاب بھر کے سکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کی ہدایت پر سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلہ میں 11 اضلاع کے سکول 24 مئی سے کھولے جائیں گے۔ پہلے مرحلہ میں لاہور کے سکول نہیں کھلیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اضلاع میں 4 روز سکول کھلیں گے۔ ایک طالب علم ہفتہ میں 2 روز سکول آئے گا۔ 11 اضلاع میں بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال، چکوال، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، جہلم اور راجن پور بھی شامل ہیں۔
مزیدخبریں