’رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی 3.94 فیصد رہی‘

06:00 PM, 21 May, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) سیکرٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت قومی اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں رواں مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا 3.94 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا۔اجلاس اعلامیہ کے مطابق رواں مالی زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبے میں بالترتیب 2.77، 3.57 اور 4.43 فیصد گروتھ رہی۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زرعی شعبے میں 2.77 فیصد کی گروتھ رہی۔اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال اہم اجناس کی گروتھ میں 4.65 فیصد کی گروتھ رہی۔ گندم کی پیداوار میں 8.1 فیصد، چاول کی پیداوار میں 13.6 فیصد اور گنے کی پیداوار میں 22 فیصد کی گروتھ ہوئی۔اجلاس اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں رواں مالی سال 9.29 فیصد کی گروتھ رہی۔ ٹیکسٹائل، مشروبات اور تمباکو کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے جی ڈی پی گروتھ کو حتمی شکل دے دی۔ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی 3.94فیصد رہی۔ کرونا کے باوجود یہ گروتھ بہت اچھی ہے۔ یہ گروتھ عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا ٽبوت ہے۔
مزیدخبریں