پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،22مئی2021
07:00 PM, 21 May, 2021
سیکرٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت قومی اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں رواں مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا 3.94 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود یہ گروتھ بہت اچھی ہے۔ یہ گروتھ عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا ٽبوت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے بھرپور انداز میں اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، ترک، اردن کے سربراہان سے بات کی۔ قائدکے ویژن کے مطابق ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔پنجاب بھر کے سکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 11 اضلاع میں 4 روز سکول کھلیں گے۔ ایک طالب علم ہفتہ میں 2 روز سکول آئے گا۔وزیراعظم عمران خان کا آج لاہورکادورہ متوقع ہے جس میں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ عثمان بزدار وزیراعظم کوترین گروپ کے ارکان سے ملاقاتوں سے متعلق بھی بریفنگ دیں گے۔