الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں
05:22 AM, 21 May, 2022
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں غیر حتمی انتخابی فہرستیں شائع کرنے کیلئے ہزاروں ڈسپلے سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ 20 ہزار سے زائد ڈسپلے سینٹرز 21 مئی سے 19 جون تک اوپن کھلے رہیں گے۔ ووٹ ڈالنے کا اہل شہری اپنے شناختی کارڈ کے عارضی یا مستقل ایڈریس کے مطابق اپنے ووٹ کا اندراج کرا سکتا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عوام کے معائنہ کیلئے غیر حتمی انتخابی فہرستیں رکھی جائیں گی۔ یہ ڈسپلے سینٹرز سرکاری عمارتوں اور تعلیمی اداروں میں قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں جا کر شہری اپنے کوائف اور ناموں کی جانچ پڑتال کر سکتے ہیں۔ https://twitter.com/ECP_Pakistan/status/1527666854768300033?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1527666854768300033%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40000285 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں 12037 ، صوبہ سندھ میں 3609، صوبہ خیبر پختونخوا میں 3040 جبکہ بلوچستان میں 1473 مراکز قائم گئے ہیں۔ گورنمنٹ ملازمین اور ان کے خاندانوں کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ عارضی پتے پر بھی ووٹ کی منتقلی اور اس کا اندراج کرا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فارم سرکاری ویب سائٹ، الیکشن کمیشن کے دفاتر اور ڈسپلے سینٹرز پر بھی موجود ہیں۔