ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور انڈیا کا مقابلہ آج ہوگا

06:36 AM, 21 May, 2022

احمد علی
ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام مینز ہاکی ایشیا کپ ٹورنامنٹ 23 مئی سے انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں شروع ہوگا جس میں ایشیا کی 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہوں گی۔ بھارتی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشش کرے گی۔ ایشیا کپ ہاکی ٹونامنٹ کا آغاز 1982 میں ہوا۔ بھارت 2017 کا ایڈیشن جیتنے والا دفاعی چیمپئن ہے۔ جنوبی کوریا کی ٹیم کو سب سے زیادہ چار مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں تین، تین مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو پول اے میں میزبان انڈونیشیا، بھارت اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 4 میچ کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جاپان اور میزبان انڈونیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پول بی کا پہلا میچ ملائیشیا اور اومان جبکہ دوسرا میچ جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں میں پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم روپندر پال سنگھ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ پاکستان اپنا دوسرا پول میچ 24 مئی کو انڈونیشیا جبکہ تیسرا اور آخری پول میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
مزیدخبریں