شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

12:17 PM, 21 May, 2022

احمد علی
اسلام آباد: شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ، درخواست شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے دائر کی۔ درخواست میں آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ اور کوہسار تھانے کے ایس ایچ او کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیریں مزاری کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا اور انھیں زبردستی گرفتار کرکے لے گئے ، وہ ماضی میں وزیر انسانی حقوق رہ چکی ہے ، اس قسم کے الزامات اور حبس بے جا میں رکھنا غیر قانونی ہے۔ ڈائری برانچ کا عملہ درخواست کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے، جبکہ فواد چودھری ، زلفی بخاری ، فرخ حبیب و دیگر پی ٹی آئی رہنما ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔
مزیدخبریں