پی ٹی آئی کی سابقہ خاتون ایم این اے سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات
02:15 PM, 21 May, 2023
پی ٹی آئی کی سابقہ خاتون ایم این اے کنول شوزب سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات سامنے آ گئے۔ کنول شوزب نے 9 مئی کو واٹس ایپ گروپ میں اشتعال انگیز پیغامات بھیجے، میسجز میں خواتین کارکنوں کو جی ایچ کیو پہنچنے کی ترغیب دینے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ پی ٹٰی آئی خواتین ونگ کی سابق ممبر نے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل کر دیئے ہیں ۔ میسجز پی ٹی آئی کارکنوں کے حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہونے کا ثبوت ہیں ۔ پلوشہ عباسی کا کہنا ہے کہ ویمن ونگ کی شرمناک حرکت کی پرزور مذمت کرتی ہوں، امید ہے خان صاحب اس سارے واقعہ کو نوٹس خود لیں گے، چند دن میں تمام ثبوتوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں انکشافات کروں گی۔