وزیر اعظم کا سراج الحق کو ٹیلیفون، نیک تمناﺅں کا اظہار کیا

07:33 PM, 21 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سراج الحاق سے گفتگو کی کہ الحمدللہ کہ آپ خود کش حملے میں محفوظ رہے۔وزیراعظم نے خودکش حملے میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر قسم کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے نیک تمناﺅں کے اظہار اور فون کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
مزیدخبریں