روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کار ی 3.86ارب ڈالر سے متجاوز

07:42 PM, 21 May, 2023

احمد علی
روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.10ارب ڈالر رہا ، سرمایہ کاری کا حجم 3.86ارب ڈالرسے تجاوز کرگیا ۔ سٹیٹ بینک کے اعداودشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے ستمبر2020 سے اپریل 2023 تک 6.102ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ اپریل میں روشن ڈیجیٹل اکاوٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 136ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 155 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 245ملین ڈالر تھا۔اپریل میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد میں 12ہزار172کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اکائونٹس ہولڈرز کی تعداد 561617 ہوگئی۔ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کار ی 3.86ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ستمبر2020 سے لے کر اپریل 2023 تک آر ڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 3.86ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔سمندر پار پاکستانیوں نے اپریل کے مہینے میں آر ڈی اے کے ذریعے 47ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔ سمندرپار پاکستانیوں نے نیا پاکستان روایتی سرٹیفیکیٹ میں اب تک1.921ارب ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 1.89ارب ڈالر اور سٹاک ایکسچینج میں 50ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
مزیدخبریں