ینگ ڈاکٹرز کا فیروزپورروڈاحتجاج،ٹریفک جام،عوام رُل گئے

11:15 AM, 21 May, 2024

سلیمان چودھری

پبلک نیوز:(سلیمان چودھری) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن  پنجاب بھر کے ٹیچنگ  ہسپتالوں کے باہر سڑکوں پر نکل آئے،لاہور کی فیروزپور روڈ، جیل روڈ،مال روڈ اور کنال روڈ بند کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال کے سامنے بھی ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے لاہور جنرل ہسپتال کے سامنے فیروز پور روڈ بلاک کر دی ہے اور قصور سے لاہور آنے والی ٹریفک کے لیے سڑک بند کر دیں ہیں جبکہ فیصل آباد میں بھی ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔

  ینگ ڈاکٹرز  کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے،ری ویمپنگ  کے نام پر لوٹ مار ختم کی جاۓ اور ہسپتالوں کا اڈٹ کروایا جائے،ایڈہاک کو ریگولرائز کیا جائے اور کانٹریکٹ ری نیول پر بے جا پابندیوں کو فل فور ختم کیا جائے۔ 

  ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی دیہاڑی پر بھرتی کو بند کر کے مستقل بھرتی کی جائے،ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ اور سپریم کورٹ کے حکم پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے،ڈاکٹروں کی بے جا ٹرانسفر  پوسٹنگ کو فی الفور بند کیا جائے،ہاؤس آفیسرز کی تعیناتی 2003 کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔ محکمہ صحت کی  ڈسپنسریوں  کو ڈسپنسرز کے حوالے کرنا سرائیت  کو بڑھانا ہے۔ 

  ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈسپنسریوں میں   ڈاکٹرز سیٹس کو فورا بحال کیا جائے اور جن کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہےان کو فوراً بحال کیا جائے۔بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف پوسٹ گریجویٹ ٹریننز کی تعداد کو بڑھایا جائے،  فل فور ڈاکٹرز کی آسامیوں کو بڑھایا جائے اور میڈیکل آفیسرز کو تعینات کیا جائے۔ہسپتالوں میں ڈاکٹر کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی بل نافز کیا جائے۔

 ٹریفک پولیس  کا کہناہے کہ ڈاکٹرز نے چلڈرن ہسپتال کے باہر مین فیروز پور روڈ اور سروس روڈ کو بند کردیا ہے۔

لاہور ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن لگا دی،  شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے سرکل آفیسر ماڈل ٹاؤن کو فوری موقعہ پر پہنچنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں