دلہن کو تحفہ دینےکےبعددُلہے پر چاقو سےحملہ،ویڈیو وائرل

02:00 PM, 21 May, 2024

ویب ڈیسک: بھارت میں دلہن کو تحفہ دینے کے بعد ٹیچر نے دلہے پر چاقو سے حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع چتور گڑھ کے گاؤں میں پیش آیا جہاں ٹیچر نے اسٹیج پر بیٹھے دولہے پر چاقو سے حملہ کردیا۔

خوش قمستی سے دولہے کے سر پر معمولی چوٹیں آئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شنکر لال بھارتی نامی ٹیچر اسٹیج پر موجود دلہن کو پہلے تحفہ دیتا ہے اور پھر دولہے سے ہاتھ ملاتے ہی اس پر چاقو سے حملہ کردیتا ہے۔

دلہن کے بھائی وشال سائین نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ 12 مئی کو بہن کرشنا اور مہندر کی شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا، اونچا گاؤں کے رہائشی شنکر لال بھارتی نے دلہے پر حملہ کیا۔

ملزم واقعے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شنکر لال اور دلہن کرشنا سرکاری پرائمری اسکول ساتھ کام کرتے تھے جہاں دونوں کے درمیان حل نہ ہونے والے تنازع اس حملے کا سبب بنا۔

بعدازاں پولیس نے ملزم شنکر لال بھارتی اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین اس کا موازنہ بالی ووڈ فلموں سے کررہے ہیں۔

مزیدخبریں