پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

02:57 PM, 21 May, 2024

کراچی : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی نظر آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1630 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 13 ہزار 48 روپے کا ہوگیا ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کی کمی سے 2418 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں