لیگی ایم پی اے کی بیوی سے ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو73 لاکھ کے زیوارت ، نقدی لے اڑے

05:26 PM, 21 May, 2024

(ویب ڈیسک ) تھانہ مسلم ٹاؤن کے قریب دن دیہاڑے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی بیوی  سے ڈکیتی  کی واردات   4 ڈاکو گن پوائنٹ پر 73لاکھ کے زیورات اور نقدی لے گئے۔

پولیس  کے مطابق   مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سعید نورانی کی بیوی اپنے بیٹے حسن کے ساتھ گاڑی پر مسلم ٹاؤن کے قریب سے گزر رہی تھی ایک ڈالے پر سوار چار افراد نے زبردستی روکا اور گن پوائنٹ پر 29تولے زیور اور 44ہزار نقد چھین لئے۔

اس حوالے سے ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ  نفیسہ سعید کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ   سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزمان  کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں