کراچی : ایف آئی اے کی ائیرپورٹ پر کارروائی،جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 2 ملزم گرفتار

05:52 PM, 21 May, 2024

(بیوروچیف کراچی  )ثمر عباس: ایف آئی اے نے  ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے  جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 2 ملزم گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )  امیگریشن نے   کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی  کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن فہد خواجہ کا کہنا ہے کہ  جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو ملزم گرفتار کرلیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  ملزمان کی نشاندہی پر ایجنٹ ناصر خان اور سہولت کار جان محمدبھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔مسافر عابد علی اور اشتیاق احمد کینڈا کے جعلی ویزے پر قومی ایئرلائن سے جا رہے تھے ۔

فہد خواجہ نے کہا کہ  چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ،  ملزمان نے 80 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے ویزے لگوائے جو جعلی تھے ، ملزمان نے پی کے 783 سے کینڈا جانے کی کوشش کی ۔

مزیدخبریں