رؤف حسن پر نجی چینل کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد کا حملہ

06:03 PM, 21 May, 2024

(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر نجی چینل کے دفتر کے باہر نامعلوم افرادنے  حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر نجی چینل کے دفتر کے باہر  4نا معلوم افراد نے  حملہ کیا ہے۔روف حسن نجی ٹی وی چینل میں ریکارڈنگ کے لیے آئے تھے ۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے۔ انہیں  چہرے پر گہری چوٹیں آئیں  ہیں ، پی ٹی آئی رہنما  کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا جارہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ  مرکزی سیکرٹری اطلاعات راؤف حسن پر چہرے پر چاقو سے حملہ کیا گیا  ، نامعلوم افراد روف حسن پر حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

روف حسن پر حملہ کرنے والے کون تھے؟ پبلک نیوز نے پتہ لگا لیا۔ذرائع کے مطابق  5 سے 6 حملہ آور خواجہ سرا تھے،خواجہ سراؤں کی جانب سے روف حسن کے چہرے پر بلیڈ سے حملہ کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نجی چینل کے باہر سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر رہی ہے۔

مزیدخبریں