صحافی،یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا صارفین ہوجائیں ہوشیار!

06:51 PM, 21 May, 2024

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں ، اب واٹس ایپ میسجز پر بھی شکایت اور جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر نے حکومت پنجاب کے ہتک عزت بل کے حوالے سے کہا کہ پنجاب میں ہتک عزت قانون کے بعد واٹس ایپ میسجز پربھی شکایت ،جرمانہ ہوگا، صحافی اور یوٹیوبرز بھی ہتک عزت قانون کی زد میں آئیں گے اور قانون کےتحت ٹریبونل کا کنٹرول بھی حکومت کے پاس ہو گا۔

رہنما پی پی نے کہا کہ تنقید سے خائف حکومت اب شہریوں اور صحافیوں کو آڑے ہاتھ لے گی، ن لیگ حکومت کی تو یہ حالت ہے کہ ہور کوئی خدمت ساڈے لائق؟

یاد رہے پنجاب اسمبلی سے منظورکیا گیا ہتک عزت بل 2024 کا اطلاق پرنٹ،الیکٹرانک اورسوشل میڈیا پرہوگا اور بل کے تحت جھوٹی اورغیرحقیقی خبروں پرہتک عزت کاکیس ہوسکے گا۔

بل کایوٹیوب، ٹک ٹاک،ٹوئٹر،فیس بک،انسٹاگرام کی جعلی خبروں پربھی اطلاق ہوگا، کسی شخص کی ذاتی زندگی،عوامی مقام کونقصان پہنچانے والی خبروں پرکارروائی ہوگی۔

بل میں تجویزکیا گیا ہے ہتک عزت کی درخواست موصول ہونے پرٹربیونلز بغیرکسی ٹرائل کےفوری تیس لاکھ روپے تک ہرجانےکی ادائیگی کاحکم دینےکے مجازہوں گے،جرم ثابت ہونے پرتین کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔

مزیدخبریں