لاہور مسلسل پانچویں روز بھی دنیا کاآلودہ ترین شہر قرار
09:00 AM, 21 Nov, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت مسلسل پانچویں روز بھی دنیا کاآلودہ ترین شہر قرار پایا۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کی فضا انسانی صحت کے لیے جان لیوا ہے۔ حکومت اداروں کی جانب سے بھی اس عفریت کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات سامنے آنے لگے۔ عالمی فہرست میں آلودہ ترین شہر وں کی فہرست میں لاہور پانچویں روزبھی پہلے نمبر پر ہے مجموعی فضائی آلودگی 370 اے کیو ریکارڈ، ٹاؤن شپ میں کی فضا انتہائی آلودہ، اے کیو 580 کی خطرناک حد تک پہنچ گیا۔ گارڈن ٹاؤن 370، ماڈل ٹاؤن 440، سید مراتب علی روڈ 484، ماڈل ٹاؤن 440، اچھرہ 488، اعوان ٹاؤن 407، انارکلی 370 ، انار کلی 371 ائرکوالٹی انڈیکس کے حساب سے آلودہ ترین مقامات ہیں۔ دوسرہ جانب سرکار بھی اسموگ کے تدارک کے لیے حرکت میں آگئی ہے۔ سرکاری محکموں میں گاڑیوں کے پچاس فیصد استعمال اور پچاس فیصد حاضری احکامات پر کمشنر لاہور، واسا لاہور، ایل ڈبلیو ایم سی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر نے اقدامات شروع کردئیے۔ اسموگ بارے آگاہی کے پیش نظر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، کیپٹن ر محمد عثمان اور ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ریلی کی قیادت کی، ڈبلیو ایم سی نے مکینیکل واشنگ اور سویپنگ آپریشن میں پر 840 کلو میٹر سے زیادہ روڈز کی خصوصی صفائی اور دھلائی کی۔