قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 14 کھلاڑی ڈھاکہ پہنچ گئے
01:03 PM, 21 Nov, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 14 کھلاڑی لاہور سے ڈھاکہ پہنچ گئے۔ تمام کھلاڑیوں کی آج کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے پر کھلاڑیوں کو اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ساتھ ملنے کی اجازت ہوگی۔ ڈھاکہ پہنچنے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی، محمد عباس، فواد عالم، امام الحق اور عابد علی، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، کامران غلام، نسیم شاہ اور زاہد محمود شامل ہیں۔ نعمان علی، بلال آصف، سعود شکیل اور ساجد خان بھی ڈھاکہ پہنچ گئے۔