اسحاق ڈار کا آرمی چیف ، اہل خانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس

11:54 AM, 21 Nov, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات کے غیر قانونی اور غیر ضروری لیک ہونے کا سخت نوٹس لےلیا۔وزیرخزانہ نے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ واضح طور پر ٹیکس کی معلومات کی مکمل رازداری کی خلاف ورزی ہے جو قانون فراہم کرتا ہے۔ چند غیر ذمہ دار ان کی جانب سے اس سنگین کوتاہی کے پیش نظر وزیر خزانہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو جناب طارق محمود پاشا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر ٹیکس قانون اور ایف بی آر کے ڈیٹا کی خلاف ورزی کی فوری تحقیقات کی قیادت کریں اور اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔
مزیدخبریں