وفاقی حکومت کالاباغ ڈیم جیسے متنازع منصوبے نہ بنائے،بلاول بھٹو کی وارننگ

11:11 AM, 21 Nov, 2024

ویب ڈیسک: دریائے سندھ پر 6 کینالز بنانے کا منصوبہ، پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

بلاول بھٹونے دریائے سندھ پرمزید کینالوں کےوفاقی منصوبے کے حوالے سے اہم ویڈیو بیان جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اگر سندھ و بلوچستان کے اعتراضات نہیں سنیں گے تو اس پورے منصوبے کو متنازعہ بنائیں گے۔ متنازع منصوبوں کو شروع کرنے کے بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔ 

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اپنی رائے کےزبردستی نفاذ سے منفی اثر ہوگا۔ زراعت ہماری معیشت میں ریڈھ کی ہڈی ہے۔ کوشش ہے کہ وفاقی حکومت کو سمجھائیں کہ ایسے منصوبے نہ بنائیں جو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازعہ ہوں۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کے درمیان اتفاق رائے بنائیں ہم گرین پاکستان منصوبے کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔ زبردستی رائے مسلط کرنے سے سیاسی عدم استحکام و معیشت پر منفی اثر ہوگا۔

مزیدخبریں