PTI احتجاج غیرقانونی قرار دینے کیلئے اسلام آباد کے تاجروں کا ہائیکورٹ سے رجوع

11:19 AM, 21 Nov, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے اور غیر قانونی قرار دینے کیلئے تاجروں نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جناح سپرمارکیٹ کے صدراسد عزیز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پرامن کاروبار کرنااور دیگر فرائض کی ادائیگی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ پی ٹی آئی احتجاج سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوسکتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور کارکنان کو اس غیر قانونی احتجاج سے روکاجائے۔ درخواست میں وزارت داخلہ،چیف کمشنر،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوفریق بنایاگیا۔

درخواست میں آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی فریق بنایاگیا ہے۔

مزیدخبریں