سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر نذیرجونیئر انتقال کرگئے

12:46 PM, 21 Nov, 2024

ویب ڈیسک: سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیرجونیئر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 5 سال قبل وہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔ گزشتہ چند روز سے وہ شدید بیماری کے باعث اسپتال داخل تھے۔ 

نذیرجونیئر 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے 04 ون ڈے اور 14 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ انہوں نے 37 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اظہار افسوس:

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق قومی کرکٹر و امپائر نذیر جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کااظہار بھی کیا ہے۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نذیر جونیئر کی کرکٹ کے کھیل کے حوالے سے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس: 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق کرکٹر نذیر جونیئر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نذیر جونیئر ایک بہترین ٹیسٹ کرکٹر تھے اور منصفانہ امپائر بھی رہے۔ ملکی تاریخ میں نذیر جونیئر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ رب کائنات مرحوم نذیر جونیئر کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔

مزیدخبریں