علیزے شاہ کی مختصرلباس میں رقص کرتے نازیبا ویڈیووائرل

01:16 PM, 21 Nov, 2024

ویب ڈیسک: نازیبا ویڈیو آنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ٹک ٹاکرز کے بعد اب مشہور ٹی وی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کی مختصر لباس میں رقص کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ جس میں انہیں انتہائی مختصر لباس (منی اسکرٹ) پہنے گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اداکارہ کی بولڈ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اسے علیزے کی اب تک کی ویڈیوز میں سب سے بدترین بولڈ ویڈیو کہہ رہے ہیں۔

کئی مداح کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں ایسا لگتا ہے کہ ان کی حالت خراب ہو رہی ہے اور کچھ کا خیال ہے کہ علیزے شاہ کو والدین کی مناسب رہنمائی کی ضرورت ہے۔ مداحوں نے اداکار پر سخت جملے بھی لکھے۔ انہوں نے ان کی اصلاح کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں