تھانہ نیو ٹاؤن کیس:عمران خان کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

03:20 PM, 21 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )  انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی عدالت میں درخواست دی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم  عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 26 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اسلم اقبال کو اشتہاری قرار دے دیا ،ایڈمن جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا ،پولیس کا کہناتھا کہ اسلم اقبال نو مئی کے مقدمہ میں رو پوش ہیں، پولیس نے استدعا کی کہ ملزم کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں