(ویب ڈیسک ) وفاقی وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں ریاستی مشینری کا استعمال روکنے کی سختی سے ہدایت کردی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کی جانب سے چیف سیکریٹری کے پی کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے۔جس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ہدایت کی گئی ہے کہ کے پی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں ریاستی مشینری استعمال نہ ہو۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے احتجاج میں کے پی حکومت سرکاری افسران، نفری اوراخراجات استعمال نہ کرے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو فیصلہ کن احتجاج کے طور پر اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے۔