پاکستان کا بھارت  میں ہونےوالے ویمنز بلائنڈورلڈکپ کےبائیکاٹ کا اعلان

05:20 PM, 21 Nov, 2024

محمد شکیل خان

ویب ڈیسک :(شکیل خٹک)چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کہتے ہیں کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ بھارت کو کھیل میں  سیاست کو نہیں لانا چاہئے۔

پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید سلطان شاہ نے کہاکہ بھارت کو کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہیئے۔ بھارت نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو اگلے سال بھارت میں ہونےوالا ویمنز بلائنڈٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ   میں اپنی ٹیم نہیں بھیجیں گے اور ورلڈبلائنڈ کرکٹ کونسل میں  ایونٹ  کو بھارت سے کسی نیوٹرل مقام پر لے جانے کی تحریک پیش کریں گے۔

ورلڈکپ کی تیاریوں پر سید سلطان شاہ نے کہا کہ  گزشتہ ایک سال سے ورلڈکپ کی تیاری کررہے تھے اور پاکستان بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے تیارہے، حکومت سمیت تمام سیکورٹی ادارے ہمیں سپورٹ کر ر ہے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ ایونٹ اچھا  رہے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان  بلائنڈ ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔ بھارتی رویے پر چیئرمین پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کا کہناتھا کہ 2014 کےبعد سے بھارت کی  نئی حکومت   آئی وہ ہرمیدان میں پاکستان کےخلاف کام کررہے ہیں۔   بھارت بڑا معاشی ملک   ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی کی خودداری کو ٹھیس پہنچائیں اور کھیل جو کہ پوری دنیا کے لوگوں کو یکجا کرتاہے اور  امن کا پیغام دیتا ہے اس میں سیاست کو لانا غیر مناسب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  2022 میں پاکستان بلائنڈکرکٹ  ٹیم کو ورلڈکپ کے لئے ویزےنہیں دیئے گئےمگر پاکستان کی نارمل  قومی ٹیم کو ویزے جاری کیئے گئےتب پاکستان انکار کر سکتا تھا  ۔

سید سلطان شاہ نے مزید کہا کہ  اس بارپاکستان نے جومؤقف لیا وہ بڑا زبردست ہے۔ وہ نہیں چاہتے  کہ  کسی ایونٹ کا بائیکاٹ کیا جائےمگر اگر بھارت ایسا کرےگا تو ہم لازماایساکریں گے۔

  انہوں نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 2025 کے ویمنز بلائنڈورلڈکپ میں پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائےگی،اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل میں  ہم بھارت کی میزبانی کے خلاف اور ایونٹ کو نیوٹرل وینیو پر لے جانے کی  تحریک پیش کریں گے تاکہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کر سکے۔ہماری بھی اُتنی عزت  ہے جتنی بھارت کی ہے۔

مزیدخبریں