ویب ڈیسک: علیمہ خان نے کہا اڑھائی سال کے عرصے میں بانی پی ٹی آئی پر 200 سے زائد مقدمات بنائے گئے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا ۔
تفصیلات کےمطابق علیمہ خان نےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڑھائی سال کے عرصے کیں بانی پی ٹی آئی پر 200 سے زائد مقدمات بنائے گئے،تب سے سن رہے ہیں بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنے لگے ہیں،وہ ڈیل کرتے تو اتنے عرصے سے جیل میں کیوں ہوتے؟
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 میں میرٹ پر درخواست ضمانت منظور کی،ہم سمجھتے تھے کہ سارے مقدمات میں ضمانت ہو گئی ہے،اور انہیں رہا کیا جائے گا،لیکن گزشتہ رات ایک مضحکہ خیز مقدمے میں انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا، یہ احتجاج کی کال رول آف لاء ،عدلیہ کی آزادی اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے ہے، 24 نومبر کی کال پر مختلف قسم کے بیانات اور ڈکٹیشن دی جا رہی ہے۔
انہوں نے پاکستانیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی اطلاع پر کان نہ دھریں،پاکستان اور بیرون ممالک جہاں جہاں وہ ہیں 24 نومبر کو احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔