پابندیوں میں نرمی، کونسی مارکیٹیں بند؟ اوقات کار کیا ہونگے؟

07:00 PM, 21 Nov, 2024

ویب ڈیسک:سموگ میں کمی، پابندیوں میں نرمی کردی گئی،پنجاب بھر کے تفریحی مقامات کو کھول دیا گیا ، ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پارکس، چڑیا گھر، پلے گراونڈ، آوٹ ڈور سپورٹس کی اجازت دے دی گئی،تمام تفریحی مقامات کو آٹھ بجے تک کھلا رہنے کی اجازت  دی گئی،ہر قسم کے فیسٹیول، نمائش کی اجازت اور تفریحی مقامات کو کل سے کھولنے کی اجازت دی گئی۔
لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں مارکیٹس 8 بجے بند ہوں گی،ہفتہ اور اتوار سمیت کو بھی مارکیٹس 8 بجے بند ہوں گی،فیصلے کا اطلاق دکانوں، شاپنگ مالز، مارکیٹس پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فارمیسز، تندور، ڈیپارٹمنل و گروسری اسٹورز سمیت بنیادی ضرورت کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی، بیکریوں کو بھی 8 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں