خاتون ٹیچر کی 14 سالہ طالبعلم کیساتھ شرمناک حرکت، 30 سال قید کی سزا سنائی گئی

09:41 PM, 21 Nov, 2024

ویب ڈیسک:امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک خاتون ٹیچر کو 14 سالہ نوعمر طالبعلم کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلق قائم کرنے پر 30 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے خاتون ٹیچر کو 30 سال قید کی سزا سنانے کے ساتھ ہی 29 سال کی سزا معطل کردی ہے،لہٰذا میلیسا کرٹس کو مکمل 30 سال جیل میں گزارنے کے بجائے محض ایک سال قید کی سزا کاٹنی ہوگی، تاہم رہائی کے بعد اگلے 5 سال تک وہ کڑی نگرانی میں رہے گی تاکہ اس کے رویے میں بہتری کو جانچا جا جاسکے۔

رہائی کے بعد میلیسا کو ایک 'جنسی جرائم میں ملوث مجرم' کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا اور اسے اپنے بچوں کے سوا دیگر نابالغ بچوں کے ساتھ تنہائی میں میل جول کی اجازت نہیں ہوگی۔

خاتون ٹیچر پر گزشتہ برس 7 نومبر کو نابالغ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب میلیسا کرٹس نے ایک 'آفٹر اسکول پروگرام' کا آغاز کیا جسے مذکورہ نوعمر طالبعلم نے جوائن کرلیا، جس کے بعد ایسے کئی مواقع آئے جب وہ دونوں کلاس روم میں تنہا ہوتے تھے۔

تحقیقات میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ خاتون ٹیچر نے مذکورہ نابالغ طالبعلم کو متعدد بار شراب اور منشیات فراہم کرکے نشے کی لت میں بھی مبتلا کردیا تھا، میلیسا کرٹس نے تقریباً 2 سال تک اس اسکول میں پڑھایا جسکے بعد انہوں نے دوسرا اسکول جوائن کرلیا تھا۔

حقیقت تب عیاں ہوئی جب اکتوبر 2023 میں متاثرہ لڑکے نے اپنے ساتھ جنسی استحصال کی شکایت کے لئے خود پولیس سے رجوع کیا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

مزیدخبریں