کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری
05:42 AM, 21 Oct, 2022
لاہور کی مقامی عدالت نے(ن) لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریاستی اداروں کے خلاف گفتگو اور سرکاری کام میں مداخلت کے مقدمات میں کیپٹن (ر) رہنما صفدر اعوان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔ گذشتہ ماہ بھی عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ خیال رہے کہ تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان کے خلاف انتشار انگیز تقاریر کرنے کا الزام بھی ہے۔