مریم نواز کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

11:31 AM, 21 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان کے الیکشن کمیشن سے نااہل ہونے پر گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور چوری کی ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نااہل ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ مریم نواز نے مزید لکھا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔
مزیدخبریں