’نواز شریف! جی آیاں نوں‘ شہباز شریف کو بڑے بھائی کا بے صبری سے انتظار

02:01 PM, 21 Oct, 2023

احمد علی
اسلام آباد: صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کو بڑے بھائی کا بے صبری سے انتظار ہے۔ نواز شریف کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام میں شہباز شریف نے اپنے قائد کو پنجابی میں خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں ’ نواز شریف، جی آیاں نوں‘ لکھا۔ خیال رہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے طیارہ ’امیدِ پاکستان‘ 1 گھنٹہ 22 منٹ کی تاخیر سے 10 بج کر 42 منٹ پر دبئی ایئر پورٹ سے روانہ ہوا ہے۔
مزیدخبریں