وومن ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے لگاتار دوسری  مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرلی

11:02 AM, 21 Oct, 2024

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ سوفی ڈیوائن کی کپتانی والی ٹیم نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے فائنل میں مسلسل دوسری بار خطاب کیلئے دعویدار جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست دی۔

ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سب سے زیادہ اسکور بنا کر ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کی۔

یہ نیوزی لینڈ کا مجموعی طور پر چوتھا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے۔ اس سے پہلے خواتین ٹیم نے سال 2000 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا جبکہ اسی سال ٹیم نے ناک آؤٹ ٹرافی بھی جیتی تھی۔ سال 2021 میں مردوں کی ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتی جبکہ اب 2024 میں خواتین کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی۔

159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 9 وکٹوں پر 126 رنز بنا سکی اور 32 رنز سے میچ ہار گئی۔ جنوبی افریقہ لگاتار دوسری بار رنر اپ رہی ہے۔ جنوبی افریقہ کے صرف 4 بلے باز ہی دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ کپتان لورا ویلوارٹ نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر اور روزمیری مائر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ امیلیا کیر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا۔ کیر کو فائنل میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ کیر نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلے سے 135 رنز بھی بنائے۔ نیوزی لینڈ کے ورلڈ چیمپئن بننے میں کیر کا اہم کردار رہا، جس نے گیند اور بلے دونوں سے اپنا کردار ادا کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے امیلیا کیر (43) اور بروک ہالیڈے (38) کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 44 گیندوں پر 57 رنز کی شراکت داری کی بنیاد پر 5 وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔ کیر نے اپنی 38 رنز کی اننگز میں چار چوکے لگائے جبکہ ہالیڈے نے 28 رنز کی اپنی جارحانہ اننگز میں تین چوکے لگائے۔ ٹیم کی جانب سے سوزی بیٹس نے بھی 31 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے لیے این ملابا نے دو جبکہ آیابونگا کھاکا، کلوئی ٹرایون اور نادین ڈی کلرک نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔

مزیدخبریں