آئینی ترمیم سےمتعلق زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

12:09 PM, 21 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کا کہنا ہے کہ کسی حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق زین قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’میرے خلاف جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، میں مکمل طور پر مذمت کرتا ہوں اور اپنے حلقے اور پی ٹی آئی قیادت کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں کبھی سوچ نہیں سکتا کہ آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دوں گا۔

زین قریشی نے کہاکہ اگر کوئی ثابت کردے کہ میں قومی اسمبلی کے قریب سے بھی گزارا تو رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑ دوں گا۔

زین  قریشی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ انہوں نے یہ ویڈیو کیوں بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کے 2 بجے ہیں اور 26 ویں آئینی ترامیم پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں ہوا۔

اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کل کلاں کوئی یہ نہ کہہ دے کہ زین نے ویڈیو ووٹنگ کے بعد بنائی۔

مزیدخبریں