صرف 3 منٹ تک "جپھیوں، پپیوں" کی اجازت

12:17 PM, 21 Oct, 2024

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے ایک ہوائی اڈے نے ڈراپ آف ایریا میں زیادہ دیر تک گلے ملنے پر پابندی عائد کر دی ہے، لیکن لوگ تین منٹ تک اپنے پیاروں کو الوداعی گلے لگا سکیں گے۔

ڈنیڈن ایئرپورٹ کے ڈراپ آف ایریا میں ایک بورڈ آویزاں کیا گیا ہے جس پر تحریر ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ گلے لگانے کا وقت تین منٹ ہے۔ بورڈ پر مزید تجویز دی گئی ہے کہ ’زیادہ دیر تک گلے لگانے کے شوقین افراد برائے مہربانی کار پارکنگ کا استعمال کریں۔‘

گزشتہ بدھ کو فیس بک پر ’دی ویو فرام مائی ونڈو‘ گروپ میں شیئر کیے گئے اس پیغام کی تصویر نے ہوائی اڈوں پر روانگی کے وقت الوداع کرنے کے آداب پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مزیدخبریں