ٹھہرو، رکو ذرا۔۔۔ خوشی منانے میں جلدی نہ کریں!!! حسین حقانی کا پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام

12:52 PM, 21 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اپنے بیان میں پاکستانیوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی منانے میں جلدی نہ کریں۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں حسین حقانی نے لکھا ہے کہ پاکستانیوں کو خوشیاں منانے میں احتیاط کرنا چاہیے۔ آزادی کی خوشی منائی مگر بقول فیض شب گزیدہ سحر ملی۔ 

انہوں نے لکھا کہ آئین کی خوشی منائی مگر مارشل لاء ملا۔ صدر کے صوابدیدی اختیار کم کئے تو ججوں نے گھیر لیا۔ اب ججوں کو لگام دے رہے ہیں۔ آگے خدا خیر رکھے۔ خوشی منانے میں جلدی نہ کریں۔

مزیدخبریں