ترکیے کے معروف مذہبی اسکالر فتح اللہ گولن انتقال کرگئے

01:04 PM, 21 Oct, 2024

ویب ڈیسک: ترکیے کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن انتقال کرگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیے کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے۔

83 سالہ فتح اللہ 1999 سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔ اس حوالے سے ان کے قریبی ذرائع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذہبی رہنما فتح اللّٰہ گولن کچھ عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ شب اسی اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں، جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔

فتح اللہ گولن کون تھے ؟

فتح اللہ گولن اپنی معتدل اسلامی تحریک جسے ہزمت' یا 'خدمت' تحریک بھی کہا جاتا ہے کے بانی تھے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتی ہے جب کہ انہوں نے اپنے نظریات پھیلانے کے لیے ترکیے سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں اسکولوں کا نیٹ ورک بھی قائم کیا۔ 

ترکیہ میں فوجی بغاوت اور گولن تحریک کا کردار

فتح اللہ گولن پر 2016 میں ترک صدر طیب اردوان کے خلاف بغاوت کا الزام تھا اور اس ناکام بغاوت کے بعد فتح اللہ گولن کی تنظیم پر پابندی عائد کرکے ترکیہ میں اس تنظیم سے وابستہ ہزاروں افراد کو گرفتار  کیا گیا۔

بعد ازاں فتح اللہ گولن نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے 5 دہائیوں کے دوران کئی بار فوجی بغاوت کا سامنا کیا، فوجی بغاوتوں کا مقابلہ کرنے والوں پر ایسا الزام لگانا توہین آمیز ہے۔

مزیدخبریں