پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کتنے میں بکے؟شیرافضل مروت کابڑاانکشاف

01:13 PM, 21 Oct, 2024

ویب ڈیسک: شیرافضل مروت نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے 9 ارکان اسمبلی بکے، ارب کے لگ بھگ ریٹ لگا۔ماشااللہ ادائیگیاں آصف علی زرداری نے کیں۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ہمارے 9 ارکان اسمبلی بکے، 5 کو لایا گیا، 4 ریزرو میں رکھے گئے، ارب کے لگ بھگ ریٹ لگا۔

شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ  ماشااللہ ادائیگیاں آصف علی زرداری نے کیں،کوئی بچہ، فیملی اغوا نہیں تھے سب ملی بھگت تھی، ہمیں اِن ضمیر فروشوں نے ماموں بنایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظوری کے بعد حکومت قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترمیم ایوان بالا میں پیش کیا اوراس کے بعد منظوری کے لیے ووٹنگ کے لیے تحریک پیش کردی جو ایوان کی دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی تھی،ترمیم کے حق میں 65 اراکین نے ووٹ دیئے، حکومتی اتحاد کے 58، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے دو سینیٹرز نے حق میں ووٹ دیئے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مجلس وحدت المسلمین کے (ایم ڈبلیو ایم) کے اراکین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا اور ہال سے نکل کر لابیز میں چلے گئے۔

مزیدخبریں