انتخابی اسٹنٹ: ڈونلڈ ٹرمپ فرنچ فرائز بیچنے لگے، ویڈیو وائرل

01:13 PM, 21 Oct, 2024

ویب ڈیسک: ووٹ لینے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے روز بہ روز نت نئے جتن۔۔ سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فرنچ فرائز بیچتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر انتخابی مہم کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں وہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں انتخابی مہم کے دوران معروف فاسٹ فوڈ برانچ کا دورہ کرتے اور وہاں پر عملے کی مدد سے فرنچ فرائز تیار کر کے کسٹمرز کو پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو فلاڈیلفیا میں ایپرن پہنے میک ڈونلڈز میں فرائز بناتے ہوئے نظر آئے۔ سابق صدر نے بکس کاؤنٹی کے میکڈونلڈز کے مالک کو بتایا کہ وہ نوکری کی تلاش میں ہیں اور وہ ہمیشہ سے ہی فاسٹ فوڈ چین میں کام کرنا چاہتے تھے۔

مزیدخبریں