رسیوں سے باندھ کر8سالہ بچے پرتشدد،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

01:25 PM, 21 Oct, 2024

ویب ڈیسک: کراچی میں 8 سالہ بچے کو رسیوں سے باندھ کر مارپیٹ کرنے کی وائرل ویڈیو پر پولیس کا ایکشن،ملزم کو اورنگ آباد سے گرفتار کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے وائرل ویڈیو پر فوری نوٹس لیتے ہوئے پاپوشنگر، اورنگ آباد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم معصوم بچے پر ہاتھ باندھ کر تشدد کررہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی شناخت محمد دین ولد نور محمد کے نام سے ہوئی،ملزم کی اورنگ آباد میں لانڈری کی دکان ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے بچے ہیری کو معمولی سی بات پر تشدد کا نشانہ بنایا،ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں