عمران خان کی 6 بشریٰ بی بی کی 1 مقدمےمیں درخواست ضمانتوں پر سماعت ملتوی

03:37 PM, 21 Oct, 2024

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 بشریٰ بی بی کی 1 مقدمے میں درخواست ضمانتوں پر سماعت 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے 28 اور 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 بشریٰ بی بی کی 1 مقدمے میں درخواست ضمانتوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔پی ٹی آئی وکلاء سلمان صفدر خالد یوسف چوہدری عدالت پیش  ہوئے۔

بیرسٹر  سلمان صفدر  نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں،عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دے یا ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری ممکن بنانے کے احکامات جاری کرے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ اگر ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری ممکن نہیں تو عدالت حالات معمول پر آنے کے بعد جیل سماعت رکھ لے،7 درخواست ضمانتیں ہیں دو حصوں میں تقسیم کیا جائے   سماعت 2 دن رکھی جائے۔

عدالت نے درخواست ضمانتیں 2 حصوں میں تقسیم کر دی ایک روز 3 دوسرے دن 4 درخواستوں پر سماعت ہو گی۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 28 اور 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں