اماراتی قونصل جنرل کی ناصر شاہ سے ملاقات، سندھ حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی

04:12 PM, 21 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) یو  اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق نے سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ سے ملاقات کی، اماراتی حکومت کی طرف سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ متحدہ عرب امارات توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں سندھ حکومت کی مکمل حمایت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  متحدہ عرب امارات سندھ حکومت کے ساتھ تعاون میں پیش پیش ہے، یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ سے ملے،اس دوران  سرمایہ کاری، تجارتی روابط، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

سندھ میں قابل تجدید توانائی کے مواقع، تھر کول، ونڈ کوریڈور، سولر ہومز سسٹم پر تبادلہ خیال ہوا، اقتصادی اور توانائی کے تحفظ کے ساتھ پاکستان کے مستقبل کو طاقتور بنانے کے وسائل پر بات چیت ہوئی۔

ڈاکٹر بخیت عتیق نے سندھ حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ایک قومی منصوبے کے لیے بھی تعاون کریں گے۔

مزیدخبریں