ہونڈا سی ڈی 70 موٹرسائیکل کتنے کی ہوگئی؟ نئی قیمت آگئی

05:09 PM, 21 Oct, 2024

ویب ڈیسک:عوام میں مقبول خیال کی جانے والی موٹرسائیکل ہونڈا سی ڈی 70 آج بھی دیگر موٹرسائیکلوں سے ایندھن اور انجن کے حساب سے اپنی اچھی کارکردگی کو برقرار رکھ ہوئے ہے، ہونڈا سی ڈی 70 اس وقت مارکیٹ میں کتنے میں فروخت ہورہی ہے؟ خریدنے والے اس کی قیمت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سی ڈی 70 کی مقبولیت کی اہم وجوہات میں کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی قابل اعتماد، ایندھن کی بچت اور سستی خصوصیات کا بہترین امتزاج شامل ہے،اس سال کے شروع میں ہونڈا نے اپنے سی ڈی 70، 2025 ماڈل کو نئے اسٹیکر ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرایا جو ایندھن کے ٹینک اور سائیڈ کور پر لگایا گیا ہے۔

موٹر سائیکل 70 سی سی فور اسٹروک، ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے، جو ایندھن کی بچت اور دیرپا کارکردگی کے لیے مشہور ہے، یہ انجن شہری علاقوں میں سفر اور مختصر فاصلوں کے لیے کافی طاقت فراہم کرتا ہے۔

 اکتوبر 2024 تک ہونڈا سی ڈی 70 ریڈ رنگ پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں 1,57,900 روپے میں دستیاب ہے، اور سیاہ رنگ کی بائیک کی قیمت بھی وہی ہے،پاکستان میں یہ ایک سستی موٹر سائیکل سمجھی جاتی ہے، نہ صرف خریدنے کے لحاظ سے بلکہ اس کی دیکھ بھال کے اخراجات بھی کم ہیں۔

اس کی سستی ہونے کا عنصر مختلف قسم کے صارفین میں اس کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ہونڈا سی ڈی 70 ایک بہترین ایندھن کی اوسط فراہم کرتی ہے، اس کے پارٹس کی دستیابی، کم دیکھ بھال کے اخراجات اور اچھے ری سیل ویلیو کی وجہ سے یہ روزمرہ کے استعمال کرنے والوں کے لیے مکمل پیکج فراہم کرتی ہے،یہ موٹر سائیکل دو رنگوں میں دستیاب ہے، سرخ اور سیاہ شامل ہیں۔
 

مزیدخبریں