چیف جسٹس کی تعیناتی، پیپلزپارٹی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپنے نام بھجوا دیئے

05:25 PM, 21 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )  پاکستان پیپلز پارٹی نے چیف جسٹس کی تعیناتی بارے قائم پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپنے نام بھجوا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا نام بھجوا دیا گیاہے۔اس کے علاوہ  پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک اور سید نوید قمر کے نام بھجوا دیئے گئے ہیں۔

فاروق ایچ نائیک سینیٹ  جبکہ راجا پرویز اشرف اور نوید قمر قومی اسمبلی کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   تحریک انصاف چیف جسٹس تقرری پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بنے گی۔ تحریک انصاف آج پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام اسپیکر کو بھجوائے گی۔

ذرائع کے مطابق   تحریک انصاف قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ارکان کے نام بھجوائے گی۔

واضح رہے کہ اسپیکر   قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کو باضابطہ خط لکھ کر نام مانگے ہیں۔

مزیدخبریں