اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا

06:39 PM, 21 Oct, 2024

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے،   انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ہے، انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 277 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر آج  8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب   اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 33 پیسے کم ہوکر 278 روپے 75 پیسے ہے،دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت کا فرق ایک روپے 6 پیسے رہ گیا ہے۔

مزیدخبریں